پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداران حسینؑ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں، چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہرخٹک

شیعہ نیوز : ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، شاہ فیصل کے انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام 2025ء کے مقدس مہینے کے پیش نظر شاہ فیصل ٹاؤن کے مرکزی آفس میں ایک اجلاس منعقد کی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس میں شاہ فیصل ٹاؤن کے امام بارگاہوں اور جلوس کے، منتظمین، اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ٹاؤن نعمت اللہ چاچڑ، بلدیاتی نمائندگان، ٹریفک و پولیس کے افسران اور ٹاؤن افسران نے شرکت کی جس کی صدارت چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے کی۔ اس موقع پرمیڈیا کو بتایا کہ شاہ فیصل ٹاؤن کے عزاداران حسینؑ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہم کرنے کیلئے تیاریاں شروح کردی گئی ہیں، تمام امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر کیمپ اور صفائی ستھرائی، روشنی، روڈ کارپیٹنگ/لیولنگ کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

گوہر علی خٹک نے کہا کہ یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک مرکزی شکایتی آفس کو فعال رکھا جائے گا، اس کے علاوہ 09 اور 10 محرم الحرام کو لگائے گئے کیمپوں میں ٹھنڈے پانی، مشروبات، میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولیات بھی موجود ہونگیں۔ انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے مزید کہا کہ تمام عالم اسلام کیلئے نہایت عقیدت و احترام کا مہینہ ہے، یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور اس سانحہ کی عکاسی کرتا ہے کہ باطل قوتوں سے انکے جانثاروں نے حق کا پرچم بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا، مگر یزیدیت کے آگے سر خم نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button