اہم پاکستانی خبریں

امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے، حافظ نعیم الرحمان

شیعہ نیوز: امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہو رہا ہے

عراق اور  میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے، مشترکہ دشمنوں کے خلاف عالم اسلام کو بھی مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداران حسینؑ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں، چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہرخٹک

جماعت کے مرکز منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہو رہا ہے

عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے مشترکہ دشمنوں کے خلاف عالم اسلام کو بھی مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف امریکہ نے قرارداد ویٹو کر دی۔ حکومت اسلامی دنیا کا سربراہی اجلاس فوری اسلام آباد میں بلائے، پاکستان کے عوام ایران کیساتھ کھڑے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button