مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

"وعدہ صادق 3” آپریشن کی انیسویں لہر شروع

شیعہ نیوز:اس مرحلے میں بیسیوں میزائل اور ڈرونز مقبوضہ فلسطین کی سمت داغے گئے ہیں تاکہ صیہونی رژیم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

سلامی جمہوریہ ایران نے صیہونی رژیم کے فوجی اہداف اور فوجی صنعت سے وابستہ مراکز پر میزائلوں اور ڈرونز کے مشترکہ حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق، یہ آپریشن مرحلہ وار اور اثرانگیز انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ دشمن کے اہم فوجی و صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا جا سکے۔

ایرانی مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں نے ملک کے مختلف علاقوں سے میزائل فائر کر کے صیہونی جارحیت کا جواب دینا شروع کر دیا ہے۔ یہ کارروائیاں ملک کے دفاعی نظام کی بھرپور آمادگی اور صلاحیت کا مظہر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی حکام نے پہلے ہی خبردار کر رکھا تھا کہ صیہونی رژیم کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ یہ آپریشن اسی انتباہ پر عمل درآمد کی واضح مثال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button