
عرب سائبر ماہرین پر مشتمل "سائبر سپورٹ فرنٹ” کا صیہونی ریاست کیخلاف اعلان جنگ
شیعہ نیوز: "سائبر سپورٹ فرنٹ” کے نام سے ایک گروپ نے صیہونیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر سائبر آپریشنز کے مقصد کے ساتھ اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، "الجبهة الإسناد السیبرانیة” (سائبر سپورٹ فرنٹ)، جو مقاومتی فرنٹ سے وابستہ ہے اور عرب خطے کے کئی ممالک کے سائبر ماہرین پر مشتمل ہے، نے اپنے قیام کے اعلان میں، جو اس کے ٹیلی گرام چینل پر شائع ہوا ہے، لکھا ہے: "مبارک آپریشن طوفان الاقصیٰ کے تناظر میں اور مقاومت فرنٹ کی حمایت کے لیے، صیہونی ریژیم کے خلاف ایک نیا محاذ کھولا گیا ہے۔” اس فرنٹ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ "غاصب ریژیم کو مکمل طور پر گھیرنے اور اس کی زندگی کی اہم شریانوں کو کاٹنے کے منصوبے کے تحت، نیز امت اسلامیہ کی حمایت میں، صیہونیوں کے خلاف سائبر محاصرہ شروع کیا جا رہا ہے۔ لہذا،صیہونی ریژیم سے وابستہ تمام اہم انفراسٹرکچر سائبر سپورٹ فرنٹ کے جائز ہدف ہوں گے۔