مشرق وسطی

ایران میں نیوکلیئر سائٹ پر حملہ، جوہری سائنسدان ایثار طباطبائی اہلیہ سمیت شہید

شیعہ نیوز:اسرائیل کے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملے کے نتیجے میں جوہری سائنسدان ڈاکٹر سید ایثار طباطبائی قمشہ اہلیہ سمیت شہید ہوگئے۔ مغربی ایران کے شہر تبریز میں ایک تربیتی مرکز پر اسرائیلی حملے میں ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کے 4 اہل کار بھی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں کہا فضائیہ نے اب ایران کے وسطی علاقے میں میزائل ذخیرہ کرنے اور لانچ کرنے والی تنصیبات پر حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔مغربی ایران کے شہر تبریز میں ایک تربیتی مرکز پر اسرائیلی حملے میں ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کے 4 اہل کار شہید ہوگئے۔

وسطی ایران میں میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، داخلی سیکیورٹی مرکز بھی تباہ کردیا، صہیونی ڈرون حملے میں قدس فورس کے سربراہ سعید یزد بھی شہید ہوگئے ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل نے تہران میں ایمبولینس کو بھی نشانہ بناکر تین افراد کو شہید کردیا۔

خبر رساں ایجنسی ”فارس“ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر اصفہان میں واقع جوہری تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم فارس نیوز ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے خطرناک مواد کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی۔

حملوں میں اسرائیل نے اصفہان کے قریب نیوکلیئر سائٹ کو نشانہ بنایا ایرانی میڈیا کے مطابق شہر اصفہان میں بھی دھماکا سنا گیا ہے، تاہم نیوکلیئر سائٹ سے کسی خطرناک مواد کا اخراج نہیں ہو رہا ہے، نیوکلیئر سائٹ کو ہونے والے نقصانات سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button