دنیاہفتہ کی اہم خبریں

عالمی دہشتگرد ریاست امریکہ نے ایران پر حملہ کر دیا

ایران نے امریکہ کی جانب سے کیے گئے اس حملے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہو اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں ایرانی ایٹمی تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا کیونکہ انہوں نے اس حملے کے پیش نظر کئی ہفتوں قبل پشگی طور پر افزودہ یورینیم پہلے ہی کسی دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کر دی تھی

شیعہ نیوز: ابتدائی اطلاعات کے مطابق اتوار کی علیٰ الصبح عالمی دہشتگرد ریاست امریکہ کے بی2 بمبار تیاروں نے ایران کی زیر زمین تین ایٹمی تنصیبات نطنز، اصفہان اور فردو کو اپنے جدید ترین بنکر بسٹر بم جی بی یو 57 سے نشانہ بنایا۔ جس کے بعد امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ہم نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا کر اسرائیل کو مذید محفوظ بنا دیا ہے۔

تاہم ایران نے امریکہ کی جانب سے کیے گئے اس حملے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہو اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں ایرانی ایٹمی تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا کیونکہ انہوں نے اس حملے کے پیش نظر کئی ہفتوں قبل پشگی طور پر افزودہ یورینیم پہلے ہی کسی دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ اسرائیلی حملے میں شہید

عالمی ایٹمی توانائی کے ادارے آئی اے ای اے نے بھی اسے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے اس دعوے کی تصدیق کی ہے جس میں ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے میں ایرانی ایٹمی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا کیونکہ حملے کے بعد ایرانی ایٹمی تنصیبات سے کسی قسم کی ایٹمی تابکاری کا اخراج نہیں دیکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button