
نیتن یاہو باقاعدہ طور پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہوگئے
شیعہ نیوز: صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے باضابطہ طور پر ایران کے ساتھ جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔
الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کے صدر کی جانب سے پیش کردہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز پر باضابطہ طور پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ کا ہدف ایران کو جھکانا تھا جو حاصل نہ ہوسکا، عرب مبصر
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خود اسرائیل نے ایران کے خلاف فریبکارانہ اور وحشیانہ حملے شروع کیے تھے اور یہ 12 روزہ جنگ ملت ایران پر مسلط کی گئی۔
نیتن یاہو نے اپنی روایتی سیاست کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو تباہ کرنے میں اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب خود اسرائیلی سابق عہدیدار اور ماہرین، جیسے سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمین، نے اسرائیل کی اس جنگ کے انجام کو تلخ اور شرمناک شکست قرار دیا ہے۔