
مشرق وسطی
دشمن خوش فہمی میں نہ رہے، ہمارے جوانوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، جنرل پاکپور
شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران کو ایک وحشی دشمن کا سامنا ہے، جس پر کبھی اعتماد نہیں کیا گیا اور نہ کیا جائے گا۔
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر میں سپاہ پاسداران کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اس وحشی دشمن پر اعتماد نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ اعتماد کریں گے۔
جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ ہمارے جوان مکمل تیار ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ اگر دشمن کی جانب سے کوئی بھی غلطی سرزد ہوئی، تو ہم گزشتہ 12 دنوں کی طرح بھرپور اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کریں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کے دفاع میں ہم ایک لمحے کے لیے بھی تردد کا شکار نہیں ہوئے۔