دنیاہفتہ کی اہم خبریں

آج کا دن ہمارے لیے خاصا مشکل دن ہے، نتن یاہو

شیعہ نیوز:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اعتراف کیا ہے: آج کا دن ہمارے لیے بہت سخت ہے۔ غزہ میں سات اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔

فلسطینی مزاحمتی فورسز کی خصوصی گھات لگا کر کی گئی کارروائی پر صہیونی قیادت نے ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ اس کاروائی میں 7 صہیونی فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتسوگ نے کہا کہ ہم نے آج کی صبح اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر کے ساتھ ایک اور دردناک دن کا آغاز کیا ہے، جو خان یونس کی جھڑپوں میں مارے گئے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ غزہ کی زمینی صورتحال نہایت پیچیدہ ہو چکی ہے، لڑائیاں شدید اور بھاری ہیں اور حالات ناقابل برداشت بن گئے ہیں۔

صہیونی کابینہ کے اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید نے بھی آج کی صبح کو نہایت کٹھن قرار دیا اور کہا: جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔

اسرائیلی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے بھی تسلیم کیا کہ تل ابیب نے غزہ کی جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے اور اب بھی اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور حماس کی فوجی طاقت کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button