مشرق وسطی

دشمن کو ایران سے جنگ میں اپنے انجام سے درس لینا چاہئے، لبنانی پارلیمانی سربراہ

شیعہ نیوز:لبنانی پارلیمنٹیرین "محمد رعد” نے کہا کہ صیہونی دشمن کو ایران کے خلاف جنگ میں اپنے انجام سے سبق سیکھنا چاہئے۔ کیونکہ اس کے بین الاقوامی حامی، امریکہ نے بھی حالیہ جارحیت میں مکمل ساتھ دینے کی ہمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی حفاظت نہ ہی دشمن اور نہ ہی اس ظالم کے حامی، بلکہ اس کی اپنی عوام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری صیہونی دنیا کی قیمت شہید "سید حسن نصر اللہ” کے جوتے کے تسمے کے برابر بھی نہیں۔محمد رعد نے کہا کہ ایران کی فتح کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل اس خطے میں ناقابل تسخیر نہیں رہا۔ واضح رہے کہ محمد رعد، لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله” کے پارلیمانی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ” کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے مذکورہ بالا خیالات کا اظہار پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم دوستی کے لئے ہر بڑھے ہاتھ کا استقبال کرتے ہیں۔ ہم نہ تو کسی پر حملہ کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کے حملے کو قبول کرتے ہیں۔ محمد رعد نے کہا کہ لبنان کے خلاف دشمن کی جارحیت کے دوران ہم نے اپنی عوام میں انسانی ہمدردی تو دیکھی مگر حکومتی سطح پر قومی یکجہتی کا مشاہدہ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button