دنیا

آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا ایرانی پارلیمنٹ کا فیصلہ قابل فہم ہے، روس

شیعہ نیوز: روسی ایوان صدر کریملن ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے پر آئی اے ای اے کی خاموشی کے پیش نظراس کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا ایرانی پارلیمنٹ کا فیصلہ قابل فہم ہے۔

روسی ایوان صدر کے ترجمان نے بدھ 25 جون کو ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے ایرانی پارلیمنٹ کے فیصلے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بلاجواز حملے کا جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہيں ملتی، براہ راست نتیجہ ہے۔

روسی ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے پر آئی اے ای اے کے بے عملی نے اس ادارے کا اعتبار متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی جارحیت کے شہداء کمانڈروں اور سائنس دانوں کی تشییع جنازہ ہفتہ کو ہوگی

انھوں نے کہا کہ ان حالات میں آئی اے ای اے کے ساتھ رابطہ منقطع کرنے کا فیصلہ تشویشناک نہیں ہوسکتا۔

ایک نامہ ںگار نے کریملن ہاؤس کے ترجمان سے ، امریکی حملے میں ایران کی ایٹمی تنصیبات ختم ہوجانے کے امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کے بارے میں سوال کیا کہ کیا روس کے پاس اس دعوے کی تصدیق یا تردید کی حوالے سے کوئی انفارمیشن ہے؟ تو مسٹر پیسکوف نے کہا کہ نہیں، میں نہیں سمجھتا ہوں کہ فی الحال کوئی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ہونے والے نقصان کے حوالے کوئی حقیقت پسندانہ اعدادوشمار دے سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ابھی جلدی ہے، ہمیں صحیح انفارمیشن کے لئے ابھی انتظار کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button