دنیا

نیتن یاہو اور الجولانی کے درمیان پس پردہ مذاکرات کا انکشاف

شیعہ نیوز: صہیونی ذرائع ابلاغ نے شام پر قابض الجولانی اور صہیونی وزیر اعظم کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں سرگرم پر قابض دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ایک ممکنہ نشست کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، جس کا انحصار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رضامندی اور مداخلت پر ہے۔

نیوزکے مطابق، یہ دعوی ایک معروف امریکی خاخام آبراهام کوپر کے حالیہ دورہ شام کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوپر نے صہیونی حکومت کے شام میں ہلاک ہونے والے صہیونی جاسوس الی کوہن کے آرکائیوز کو اسرائیل منتقل کرنے میں تعاون پر الجولانی کا شکریہ ادا کیا اور اس کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یورپ نے ہٹلر کی یاد تازہ کردی، جارحیت کے خلاف ایرانی عوام نے قومی یکجہتی کی تاریخ رقم کی، بقائی

تجزیہ نگاروں کے مطابق، یہ رابطے ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب الجولانی کی زیر قیادت گروہ نے اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملوں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، حالانکہ ان حملوں کے نتیجے میں شام کی خودمختاری اور عسکری تنصیبات کو گزشتہ برسوں میں شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب اور بعض شامی گروہوں کے درمیان خفیہ تعاون نہ صرف شام کی داخلی خودمختاری بلکہ خطے کے لیے بھی خطرناک پیغام رکھتا ہے۔ الجولانی اور نتن ہاہو کی ممکنہ ملاقات کو اسی پس منظر میں دیکھا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button