
تمام مسلمانوں اور مؤمنوں پر "حکمِ محارب” سمیت احکام الٰہی کی پابندی واجب ہے، آیت اللہ اعرافی
شیعہ نیوز: آیت اللہ اعرافی کا رہبر معظم کو دھمکی دینے والوں کے لیے "محارب” کا حکم صادر کرنے پر مراجع کرام کا شکریہ پر مبنی پیغام؛
تمام مسلمانوں اور مؤمنوں پر "حکمِ محارب” سمیت احکام الٰہی کی پابندی واجب ہے۔
حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی کے اس پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاھو فلسطینیوں کے خون پر دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے، امریکہ ثالثی کے قابل نہیں، اسامہ حمدان
بسم الله قاصم الجبارین
السلام علیک یا ابا عبدالله (علیه السلام)
مرجعیت، فتویٰ اور احکام کو اسلام اور تشیع کی تاریخ میں ایک بلند و مقدس مقام حاصل ہے۔ ان ہی کے ذریعہ ملت ایران اور امت اسلام نے سخت مراحل عبور کیے اور اپنی عزت و استقلال کا دفاع کیا ہے۔ آج عاشورائے حسینی (ع) کے قریب ایام میں مراجع عظام تقلید کی جانب سے مرجعیت، ولایت اور رہبری معظم کو دھمکی دینے والوں کے لیے "محارب” کے عنوان سے جو حکم صادر ہوا ہے، وہ اسلامی و شیعی دنیا کے تمام مراجع، علما، اہل فتویٰ اور دینی اداروں کی تائید و اجماع پر مبنی ہے۔
انقلاب اسلامی کے دوران اور دفاع مقدس کے ایام میں بھی دنیا کے بیشتر علما و فقہا نے اسلام، ایران اور اسلامی سرزمینوں کے دفاع اور رہبر معظم انقلاب اسلامی (مدظلہ العالی) کو دھمکیاں دینے والوں کی مذمت پر اتفاق نظر ظاہر کیا۔
تمام حوزات علمیہ، علمی و حوزوی اداروں، اساتذہ، مدرسین، مبلغین، محققین اور تمام حوزوی طبقات کی جانب سے مراجع تقلید (اعلی اللہ کلمتهم) کی خدمت میں گہرے شکریہ و امتنان کا اظہار کرتے ہیں نیز ملت ایران اور محور مقاومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہم مراجع کرام کے اس فتویٰ پر بھرپور تاکید کرتے ہیں اور دشمنوں کو مزید گستاخی سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے تمام مسلمانوں اور مؤمنوں پر احکام الٰہی کی پابندی کو واجب قرار دیتے ہیں۔
تمام ادیان الٰہی کے علماء، مراجع دینی، علمی، ثقافتی اداروں، اسلامی ممالک اور عالمی حکومتوں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس معرکۂ حق و باطل اور کارزار مستضعفین و مستکبرین میں اپنے شفاف مؤقف کا اعلان کریں اور عملی اقدامات اٹھائیں۔
والله غالب علی أمره؛ والله من ورائهم محیط
علی رضا اعرافی
مدیر حوزہ علمیہ