مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عالمی جوہری ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل؛ صدر ایران کا با ضابطہ حکم جاری

شیعہ نیوز: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا باضابطہ حکم جاری کردیا۔

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مجلس شورائے اسلامی کی تجویز پر عالمی جوہری ایجنسی (اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔یہ اقدام پچیس جون کو ایران کی پارلیمنٹ کی جانب سے اس بل کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے جس میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کے بل کی منظوری دی گئی تھی۔ یہ فیصلہ آئی اے ای اے کی جانب سے ایران کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مبنی قرارداد کے ردعمل میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں 25 گھروں پر بمباری، 70 فلسطینی شہید، درجنوں بچے و خواتین ملبے تلے دب گئے

اس قرارداد کے مطابق، جب تک ایران کی جوہری تنصیبات اور پرامن جوہری سرگرمیوں کی سلامتی کی ضمانت نہ دی جائے، آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ ضمانت ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گروسی کے اقدامات نہ صرف غیر پیشہ ورانہ اور متعصبانہ ہیں بلکہ اسرائیل اور امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں میں معاونت کے بھی مترادف ہیں۔

ایران کی اعلی قیادت اب اس بات پر غور کر رہی ہے کہ گروسی کو ایرانی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کردار ادا کرنے پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button