مشرق وسطی

صوبہ سیستان و بلوچستان میں صیہونی حکومت سے وابستہ 50 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ سیستان و بلوچستان صوبے میں 50 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا صیہونی حکومت سے وابستہ ہونا ثابت ہوگیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلان کے مطابق، یہ عناصر عوام کے تعاون سے گرفتار ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرمایہ کاری کی بڑی اسرائیلی کمپنی پر وسیع سائبر حملہ

کارروائی کے وقت دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اس کارروائی میں سپاہ پاسداران انقلاب، وزارت انٹیلی جنس اور پولیس انٹیلی جنس اہل کاروں نے تعاون کیا اور صیہونیوں سے وابستہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد ہوئے جس کے ذریعے عوام اور علاقے کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کی گئی تھی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button