مشرق وسطی

اسرائیل کے خلاف جنگ میں بروقت ردعمل پر رہبر معظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے بعد بروقت ردعمل پر رہبر معظم انقلاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات کے تحت مسلح افواج نے غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی قلیل وقت میں عملی اقدامات کا آغاز کیا۔

انہوں نے 13 جون کو صہیونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں کی تشییع جنازہ میں عوام کی تاریخی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی جوش و خروش پہلے کی طرح اس بار بھی بے مثال اور منفرد تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی جنوبی لبنان سے صہیونی انخلا کی مشروط پیشکش

جنرل نائینی نے زور دیا کہ قومی اتحاد اسلامی نظام کی طاقت اور اس کی مقبولیت کا سب سے اہم عنصر ہے۔ شہداء کے لیے اسلامی ایران کی باشعور قوم کا یہ جذبۂ وفاداری اور احساسِ ذمہ داری پوری دنیا اور تاریخ میں بے مثال ہے۔

اپنے بیان میں جنرل نائینی نے صہیونی حکومت کے ایران پر حملے کے مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی مدبرانہ پالیسی، جس کے تحت شہید ہونے والے کمانڈروں کی جگہ نئے کمانڈر فوری طور پر تعینات کیے گئے اور دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ دشمن خوش فہمی کا شکار ہے اور اس کی ایران کے بارے میں تمام تر اندازے ہمیشہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔

جنرل نائینی نے مزید کہا کہ آج مغربی دنیا کے سیاسی و عسکری ماہرین اور دانشور اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملے کے بعد نہایت سرعت کے ساتھ حالات کو سنبھالا اور ایرانی معاشرے میں امن و استحکام قائم کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button