مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی توہین پوری امت اسلامیہ کی توہین ہے، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم

شیعہ نیوز: رہبر شیعیان بحرین نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شان میں امریکی صدر کی توہین اور دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے اس کو پوری امت اسلامیہ کی توہین قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیعیان بحرین کے رہبر اور مرجع تقلید آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ایک بیان جاری کرکے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو بے مثال رہنما اور عظیم قرآنی علامت قرار دیا ہے ۔

انھوں نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ممتاز تبلیغی حیثیت اور امت اسلامیہ کو طاقتور بنانے کی آپ کی صلاحیت،اسلام کے تئیں آپ کے اخلاص کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کے قیام کی پس پردہ کوششیں

رہبر شیعیان بحرین نے کہا ہے کہ آپ ( آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای) کو دھمکی دینا اور آپ کی شان میں توہین آمیز الفاظ کا استعمال، پوری امت اسلامیہ، اسلامی مقدسات اور فقہ مقدس کی توہین ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ آپ کی شان میں ٹرمپ کی توہین اور دھمکی اس کی جہالت، حماقت اور مسائل اور نتائج سے عدم واقفیت کا نتیجہ ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکی اور توہین نے جو پوری امت اسلامیہ اور اسلامی مقدسات کی توہین ہے، امت اسلامیہ کے کندھوں پر سنگین ذمہ داری ڈال دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button