
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
مقبوضہ علاقوں پر یمن کی مسلح افواج کے ڈرون اور میزائل حملے
شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج نے قابض اسرائیلی حکومت کے مراکز پر چار ڈرون اور میزائل کارروائیاں انجام دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ بین گورین ایئر پورٹ پر فلسطین دو نوعیت کے سپر سونک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیا، صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی
انہوں نے بتایا کہ یہ میزائل حملہ پوری طرح کامیاب رہا اور لاکھوں صیہونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
بریگیڈیئر یحیی سریع نے بتایا کہ یمن کی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے بھی یافا عسقلان اور ام الرشراش پر ڈرون حملے کئے ہیں۔
انھوں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کے جواب ميں صیہونی مراکز پر یمنی افواج کے حملے جاری رہیں گے۔