
ترکی کے علمائے کرام کا آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی حمایت کا اعلان
شیعہ نیوز: انجمن علمائے اہل بیت ترکی (اہلادر) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم دنیا بھر کے باایمان، غیور مسلمان امریکہ کے صدر اور صہیونی حکومت کی جانب سے کی جانے والی دھمکیوں اور توہین پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اپنی تمام تر توانائی کے ساتھ مقام عظمیٰ ولایت کا دفاع کریں گے اور اسلام و ولایت کے دشمنوں کو رسوا اور پشیمان کریں گے۔ ان کے اس بیانیہ کا مکمل متن حسبِ ذیل ہے:
بسم الله قاصم الجبارین
کلِ کفر، کلِ ایمان کے مقابلہ میں!
تاریخ کے آغاز یعنی حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک حق و باطل کے محاذ ہمیشہ ایک دوسرے سے برسرِپیکار رہے ہیں۔
آج بھی تمام کفر، تمام ایمان کے مقابلے میں صفآرا ہے اور یہ معرکہ پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی جانب سے تعاون کی معطلی پر IAEA کا محتاط ردعمل، رسمی اطلاع کا انتظار ہے
استکباری محاذ، جس کی قیادت شیطان بزرگ امریکہ کر رہا ہے، جدید میڈیا اور مہلک ہتھیاروں کے ذریعے خاص طور پر اسلامی ممالک کو بغیر کسی قید و شرط کے تسلیم کروانے اور اپنا غلام بنانے کی کوشش میں ہے۔
جبکہ میدانِ جنگ آج غزہ، لبنان، یمن اور ایران میں سرگرم ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات پر حملے، توہین اور دھمکیاں بھی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہیں۔
اس کا تازہ ترین نمونہ، ولی امر مسلمین رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مقاومتی محاذ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہای (دام ظله) کے خلاف امریکہ کے گستاخ، خام خیال اور مجرم صدر اور صہیونیوں کی دھمکیاں ہیں۔
ہم ترکی کے علمائے اہل بیت، ان حملوں اور گستاخیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تمام مسلمانوں اور مستضعفین کو اپنے دینی اقدار، مقدسات، عزت و وقار کا دفاع کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
اسلام، قرآن، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے تمام مقدسات اور دینی قائدین ہماری سرخ لکیر ہیں اور ان پر حملہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
دنیا کے تمام غیرتمند اور مؤمن مسلمان ان توہین آمیز اور جارحانہ اقدامات پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اپنی جان و مال کے ساتھ مقدسات اور مقام عظمیٰ ولایت کا دفاع کریں گے اور باذن اللہ تعالیٰ اسلام و ولایت کے دشمنوں کو رسوا و ناکام بنا دیں گے۔
و السلام علی من اتبع الهدی
انجمن علمائے اہل بیت ترکی (اہلادر)