
ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنیکا انتخاب ناقابل قبول ہے، ٹمی بروس
شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کیساتھ معاہدے کی معطلی کابل شوریٰ نگہبان سے منظوری کے بعد ہم پر لازم ہوگیا، ہم اس بل کے پابند ہیں اور اسکے نفاذ میں کوئی شک نہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا انتخاب ناقابل قبول ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس نے کہا کہ ایران کو مزید تاخیر کے بغیر مکمل تعاون کرنا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا ایٹمی پروگرام سال دو سال پیچھے چلا گیا ہے، پینٹاگون کا دعویٰ
ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدے کی معطلی کا بل شوریٰ نگہبان سے منظوری کے بعد ہم پر لازم ہوگیا، ہم اس بل کے پابند ہیں اور اس کے نفاذ میں کوئی شک نہیں۔
واضح رہے کہ 25 جون کو ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دی تھی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے بعد ایران کی شوریٰ نگہبان بھی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون معطل کی توثیق کرچکی ہے۔