دنیا

اسرائیلی فوج کے سربراہ کی غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی مخالفت

شیعہ نیوز: امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایال زامیر نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے سے مخالفت کرتے ہوئے کابینہ کو بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق ایال زامیر نے کابینہ کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کا تسلسل اسرائیلی قیدیوں کی جان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد: جلوس عزا پر سپاہ صحابہ کا حملہ، عَلم کی بےحرمتی، پولیس نے گرفتار ملزمان فرار کروا دیے

زامیر کا کہنا ہے کہ اس جنگ کے نتیجے میں حماس کی مزید کمزوری نہیں کیا جاسکتا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مسئلے پر مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ ہم غزہ کے بارے میں ایک معاہدے کے قریب ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدے کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور ممکن ہے کہ بڑی تعداد میں قیدی رہا کیے جائیں۔

یاد رہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوا ہے۔ اس سے پہلے حماس نے قطر کی جانب سے پیش کردہ 60 روزہ جنگ بندی، 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور 18 قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے کی ابتدائی تجویز پر مثبت ردعمل ظاہر کیا تھا، جس کے بدلے میں صیہونی افواج کا غزہ کی سرحد پر بفرزون تک پیچھے ہٹنا اور انسانی امداد کی بڑے پیمانے پر منتقلی شامل تھی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button