مشرق وسطی

نابلس میں 12 سالہ بچہ شہید، مغربی کنارے میں اسرائیل اور آبادکاروں کی درندگی کا سلسلہ جاری

شیعہ نیوز: اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور نسل کشی کی پالیسیوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ گذشتہ شب مشرقی نابلس کے علاقے میں قائم عسکر کیمپ میں ایک 12 سالہ معصوم فلسطینی بچہ قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کر گیا۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ننھا ایاد عبد المعطی ایاد شلختی اتوار کے روز قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ اندوہناک واقعہ عسکر کیمپ کے قریب پیش آیا جہاں بچے کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی بچے یہ سفاکانہ قتل ایسے وقت میں ہوا ہے جب مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صہیونی آبادکاروں اور قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف حملوں کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ شمالی الخلیل کے علاقے صوريف میں آبادکاروں نے نہ صرف شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا بلکہ کھیتوں کو آگ لگا دی اور دیہاتیوں پر وحشیانہ تشدد بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی معیشت کو بچانے کا واحد راستہ، تجارت کی عالمی تنظیم سے امریکہ کا اخراج ہے، پولیٹیکو

مقامی ذرائع کے مطابق “وطواط” کے علاقے میں قابض اسرائیلی بستی “بیت عین” کے نزدیک آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں پر دھاوا بول دیا۔ یہ حملے منظم انداز میں کیے گئے جس سے صہیونی آبادکاروں کی بربریت کا واضح ثبوت ملتا ہے۔

صوريف ہی میں بعد ازاں قابض فوج نے حملے کا نشانہ بننے والے شہریوں کا پیچھا کیا، جو دفاع کے لیے نکلے تھے، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوئے۔

ادھر الخلیل شہر کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر ظلم و جبر کا بازار گرم کیا۔ الجعبری محلہ، إذنا قصبہ اور دورا کے جنوب میں واقع طبقہ گاؤں میں زبردستی گھس کر گھروں میں تلاشی لی گئی اور لوگوں کو ہراساں کیا گیا۔

شمالی طوباس کی قصبہ عقابا بھی قابض صہیونی افواج کے ظلم سے محفوظ نہ رہ سکی، جہاں نہ صرف گھروں پر دھاوا بولا گیا بلکہ ایک گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابض فوج کا مقابلہ کیا اور ان پر دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد پھینکا۔

قابض اسرائیل نے القدس کے نواحی علاقے الرام، رام اللہ کے شمال میں سنجل، اور عین منجد جیسے علاقوں میں بھی گھس کر چھاپے مارے۔ اس کے علاوہ اریحا، قلقیلیہ اور بیت لحم کے مغرب میں واقع حوسان گاؤں میں بھی وحشیانہ مہم جاری رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button