دنیا

یمن کا بن گوریان ائیرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ، اسرائیل میں ہنگامی صورتحال

شیعہ نیوز: یمنی افواج نے ذوالفقار میزائل سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جس کے بعد لاکھوں صہیونی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے صہیونی حکومت کے اہم ترین ہوائی اڈے بن گوریان ایئرپورٹ کو ذوالفقار بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دوبارہ جارحیت کی صورت میں انتہائی سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ صدر پزشکیان

یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق میزائل حملوں کے ذریعے نہ صرف اپنے تمام طے شدہ اہداف حاصل کرلیے گئے بلکہ صہیونی حکومت کو دفاعی، اقتصادی اور نفسیاتی میدان میں شدید نقصان سے دوچار کیا گیا۔

بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ میزائل حملے کے نتیجے میں 300 سے زائد صہیونی شہروں اور بستیوں میں سائرن کی آواز گونج اٹھی اور صہیونی باشندے پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button