مشرق وسطی

امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت جنگ بندی کرنے پر مجبور ہوگئے، قالیباف

شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اگر انھوں نے دوبارہ ہمارے ملک پر حملہ کیا تو ہمارا جواب اس سے بھی زیادہ محکم اور سخت ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تہران میں بیلاروس کے سفیر سے ملاقات میں ایران پر امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوران، بیلا روس کی حکومت کے موقف کی قدردانی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملے قانون کی بدترین خلاف ورزی تھی جس کا ارتکاب امریکا اور صیہونی حکومت نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں  :یمن کا بن گوریان ائیرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ، اسرائیل میں ہنگامی صورتحال

ایران کے اسپیکر نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے ایسی حالت میں ہماری پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا ہے کہ ہم این پی ٹی کے رکن ہیں اور ہماری ایٹمی تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کررہے تھے کہ ہم پر حملے شروع کردیئے گئے۔

قالیباف نے کہا کہ ہمارے ملک پر مسلط کردہ 12 روز جنگ کے دوران صیہونی حکومت پر ہمارے جوابی حملے ایسے دنداں شکن تھے کہ اس سے پہلے صیہونی حکومت کی غیر قانونی زندگی میں اس پر اتنے شدید جوابی حملے نہیں کئے گئے تھے جن کے نتیجے میں امریکا اور صیہونی حکومت جنگ بندی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انھوں نے دوبارہ ہمارے ملک پر حملہ کیا تو ہمارا جواب اس سے بھی زیادہ محکم اور سخت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button