مشرق وسطی

مقبوضہ سرزمینوں کی جانب جانے والے ہر جہاز کو ڈبو دیں گے، صیہونیوں کے حامیوں کو انصاراللہ کا انتباہ

شیعہ نیوز: انصاراللہ کے ادارہ اطلاعات کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے خبردار کیا ہے جو جہاز مقبوضہ سرزمینوں کی بندرگاہوں پر جانے کی پابندی کی خلاف ورزی کریں گے انہیں ڈبو دیا جائے گا۔

نصرالدین عامر نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی فریق کو اشتعال نہیں دلا رہے بلکہ اپنا اور غزہ پٹی میں اپنے بھائیوں دفاع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غاصب دشمن، غزہ میں اپنے جرائم سے باز نہیں آرہا ہے اور عوام کو بھوکا رکھے ہوئے ہے اور ہم اپنی اخلاقی ذمہ داری کے تحت غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاھو کی بدنیتی نے قیدیوں کی رہائی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں، حماس

نصرالدین عامر نے کہا کہ تباہ شدہ جہازوں کے عملے کی رہائی کے بارے میں گفتگو کرنا قبل از وقت ہے۔

انصاراللہ تنظیم کے ادارہ اطلاعات کے نائب سربراہ نے اللد (بن گوریون) ایئرپورٹ پر حملے کو بھی غزہ پٹی میں استقامتی گروہوں کی حمایت کے تحت قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا تھا کہ ام الرشراش (ایلات) بندرگاہ جانے والے ایک مال بردار جہاز کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔

(ETERNITY C) نام کے اس جہاز کو یمنی فوج نے ایک ڈرون میزائل اور 6 کروز اور بیلسٹک میزائل مار کر تباہ کیا اور اس کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کردی۔

یمن کی بحری فورس کے کمانڈوز نے اس جہاز کے تباہ ہونے سے قبل اس کے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button