مشرق وسطی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک شہری شہید، پانچ زخمی

شیعہ نیوز: لبنان کے جنوبی علاقے النبطیہ میں ایک کار پر قابض اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کا آغاز نومبر سنہ2024ء کے آخر میں ہوا تھا۔

لبنانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے بلدیہ النمیریہ کے علاقے میں "النمیریہ تا الشرقیہ” سڑک پر چلتی ہوئی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملے میں یکے بعد دیگرے چار میزائل داغے گئے جنہوں نے ایک عام شہری گاڑی کو خاکستر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد الجولانی گروہ کی جانب سے علوی خواتین کے اغوا میں اضافہ

لبنانی وزارت صحت نے بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی حملے میں ایک شہری شہید ہوا اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوئے، تاہم زخمیوں کی حالت کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ شہید اور زخمیوں کی شناخت تاحال لبنانی سرکاری ذرائع سے ظاہر نہیں کی گئی۔

اسی علاقے یعنی النبطیہ گورنری میں ہی ایک اور واقعے میں قابض اسرائیلی فوج کی ایک گشتی ٹیم نے لبنان کے جنگلاتی علاقے "کفارشعبا” میں 400 میٹر اندر گھس کر لبنانی حدود کی بے حرمتی کی اور مویشی چرانے والے چرواہوں پر براہ راست فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیاروں نے دارالحکومت بیروت اور اس کے جنوبی نواح میں انتہائی نیچی پروازیں کیں، جو تل ابیب کی جانب سے جارحیت میں اضافے کی ایک اور واضح علامت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button