ملتان: ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے تمام ونگز کا مشترکہ اجلاس، عزاداروں کے خلاف مقدمات پر لائحہ عمل طے
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران عزاداروں پر ہونے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا، عزاداروں کی معاونت کے لیے قانونی مشاورتی ٹیم اپنا کردار ادا کرے گی، صوبائی و ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر عزاداری کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، عزاداروں کو ریلیف دینے کے لیے اُن کی ضمانت اور کیس کی مکمل پیروی کی جائے گی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مدرسیٹ اپ اور تمام ونگز کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسجد ولی العصر میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، مرکزی رابطہ سیکرٹری عزاداری ونگ مرزا وجاہت علی، صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب علامہ طاہر عباس نقوی، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ملتان تیمور حسن، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، اراکین صوبائی ورکنگ کمیٹی سید فرخ مہدی، سید ندیم عباس کاظمی، جواد رضا جعفری، ثقلین نقوی، ارتضی نقوی، سید کمیل زیدی، حسن رضا حیدری نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: پنجاب حکومت کی جانب سے اب تک عزاداروں پر 55 مقدمات درج، مزید متوقع