
روس یا امریکہ، ایک کا انتخاب کریں، امریکی سینیٹر کی بھارت، چین اور برازیل کو کھلی دھمکی
شیعہ نیوز: سینیٹر لنڈسے گراہم نے روس سے تعاون کرنے والے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر ماسکو سے تعاون جاری رہا تو سخت نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے بھارت، چین اور برازیل کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک کو روس یا امریکہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
انہوں نے امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک روس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، انہیں اس کے سنگین نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اگر چین، بھارت اور برازیل نے روس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھا تو انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شام، سویدا میں شدید جھڑپیں، 50 سے زائد ہلاک و زخمی
اس بیان کے بعد بین الاقوامی حلقوں میں ایک بار پھر امریکہ کے جارحانہ خارجہ رویے پر تنقید کی جا رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا روس-یوکرین جنگ کے اثرات سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔
ادھر یورپی ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ممکنہ طور پر روس کے خلاف 18ویں پابندیوں کے پیکج کی منظوری دے سکتی ہے، جس سے روس کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک پر دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔