مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے خلاف ہر جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، جنرل موسوی

شیعہ نیوز:ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اگر دشمن دوبارہ کوئی غلطی کرتا ہے تو ہمارے فوجی جوان پوری طرح تیار ہیں اور پہلے سے زیادہ سخت اور پشیمان کن جواب دیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران جنرل موسوی نے فضائیہ کے شہداء بالخصوص شہید جنرل امیرعلی حاجی زادہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید حاجی زادہ نے ایران کی میزائل اور ڈرون طاقت کو بلندیوں پر پہنچایا۔ ان کی خدمات آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

جنرل موسوی نے سپاہ پاسداران کی فضائیہ کو قابل فخر فورس قرار دیا اور کہا کہ 12 روزہ حالیہ جنگ میں اس فورس نے جو کارکردگی دکھائی، وہ ماضی کے بڑے آپریشنز سے بھی زیادہ اہم اور مؤثر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button