مشرق وسطی

موساد وائٹ ہاؤس سے کیا راز چرا لایا ہے؟ عراقچی کا نتن یاہو پر طنز

شیعہ نیوز:ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے اور ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتن یاہو کے دعوے اور دھمکیاں صرف ڈرامہ بازی ہیں۔

عراقچی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نتن یاہو نے دو سال پہلے غزہ میں فتح کا وعدہ کیا تھا، لیکن نتیجہ ایک ناکام جنگ، جنگی جرائم کے الزامات اور حماس کی طاقت میں اضافے کی صورت میں نکلا۔

عراقچی نے کہا کہ نتن یاہو یہ بھی چاہتا تھا کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام ختم ہو جائے، لیکن شہید ہونے والے ایرانی سائنسدانوں کے شاگرد آج پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں اور مستقبل میں نتن یاہو کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ایران کے طاقتور میزائلوں نے اسرائیل کے خفیہ مراکز کو نشانہ بنایا تو نتن یاہو نے سب کچھ چھپایا اور "بابا” یعنی امریکہ کے پاس بھاگ گیا۔ اب وہ امریکہ کو حکم دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ ایران سے کیسے بات کی جائے۔

عراقچی نے آخر میں طنزیہ انداز میں سوال کیا: اگر نتانیاہو کچھ نہیں کر سکتا تو پھر موساد کے پاس وائٹ ہاؤس کے اندر سے کیسا خفیہ مواد ہے جس کی بنیاد پر وہ اتنا طاقتور بننے کی اداکاری کر رہا ہے؟

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی مطلوب جنگی مجرم کی باتوں پر ہرگز کان نہیں دھرتا، اور دنیا جانتی ہے کہ نتن یاہو صرف سیاسی شعبدہ باز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button