
مشرق وسطی
عراق، حشد الشعبی کے ہاتھوں داعش کے خفیہ ٹھکانے تباہ
شیعہ نیوز: عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے مغربی الانبار کے صحرائی علاقوں میں کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے دو خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
عراقی خبررساں ادارے المعلومه کے مطابق، یہ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں حشد الشعبی کے دستوں نے علاقے کی وسیع پیمانے پر تلاشی لی۔
آپریشن کے دوران داعش کے دو خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگایا گیا جنہیں بعد ازاں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ الانبار کے صحرائی علاقے ماضی میں داعش کی سرگرمیوں کا مرکز رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے حشد الشعبی عراق کی دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ملک بھر میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ ملک میں مکمل امن و استحکام قائم کیا جاسکے۔