مشرق وسطی

الحشد الشعبی کو ختم کرنا محض ایک خواب ہے، عراقی پارلیمنٹیرین

شیعہ نیوز: آج عراقی پارلیمنٹ کے رکن "مختار الموسوی” نے کہا کہ حشد الشعبی کو ختم کرنا محض خواب ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حشد الشعبی ہماری ریڈلائن ہے، جس پر ہم کسی قسم کی انجینئرنگ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار المعلومہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ حشد الشعبی کو ختم یا کسی اور فورس میں ضم کرنے کی بات کرتے ہیں وہ درحقیقت امریکہ و صہیونیزم کے مفادات کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حشد الشعبی کے خاتمے کی بات ایک سیاسی ہتھکنڈہ ہے جسے کچھ لوگ صرف الیکشن میں ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ مختار الموسوی نے انکشاف کیا کہ جلد ہی ہماری پارلیمنٹ میں الحشد الشعبی کو قانونی تحفظ دینے کے لیے ایک بل پیش کیا جائے گا تاکہ اس عوامی دفاعی فورس کے مجاہدین کی قربانیوں کو سراہا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ناقابل تسخیر فورس کو ختم کرنے کی بات کرنے والے عناصر امریکہ اور صہیونی طاقتوں کے آلہ کار ہیں۔ جن کا مقصد جہاد کے میدان میں کھڑے مجاہدین کو کمزور کرنا ہے۔

دوسری جانب حشد الشعبی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "یاسر حسین العیساوی” نے زور دے کر کہا کہ حشد الشعبی، فوج اور پولیس سمیت عراقی سیکیورٹی فورسز کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار "بدلتے علاقائی توازن کے سائے میں محاذ آرائی اور مستقبل میں خطے کو درپیش چیلنجز” کے عنوان سے ایک اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک ایسی صورت حال میں کہ جب تمام فریقین اپنی فوجی اور سیکیورٹی طاقت اکٹھی کر رہے ہیں ہمارا خطہ حقیقی معنوں میں ایک سنگین کشمکش سے دوچار ہے اور کسی بھی لمحے ایک علاقائی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ آخر میں یاسر حسین العیساوی نے کہا کہ فی الحال عراق محفوظ ہے اور آنے والی علاقائی جنگ کے خطرے سے بچا ہوا ہے، حالانکہ خطے میں فوجی اور سیکیورٹی تیاریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button