
برسلز میں وزرائے خارجہ کا اجلاس، ایران سے مذاکرات کا معاملہ ایجنڈے میں شامل
شیعہ نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ ایران اور جوہری معاہدے کے تحت سنیپ بیک میکانزم کا مسئلہ آج برسلز میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔
کالاس نے اجلاس کے ایجنڈے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سفارتی راستے پر واپس آنا چاہیے، یہ ہمارے مفاد میں ہے۔ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، خاص طور پر جب کہ معاہدے کے تحت سنیپ بیک میکانزم کی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے۔
انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال تاحال انتہائی ابتر ہے۔ جب تک بہتری نظر نہ آئے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہماری کوششیں موثر رہی ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ غزہ کی انسانی صورت حال کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اجلاس میں روس کے خلاف اٹھارہویں پابندیوں کے پیکیج پر یورپی سفارتکار گفتگو کریں گے اور امید ظاہر کی کہ آج یا کل اس حوالے سے اتفاق رائے حاصل ہو جائے گا، کیونکہ معاہدہ قریب ہے۔