مشرق وسطی

قوم نے ہمت اور ثابت قدمی سے دشمن کی سازش ناکام بنا دی,مسعود پزشکیان

شیعہ نیوز:صدر ایران نے کہا ہے کہ 12 روزہ جنگ میں جو لوگ ہم نے کھوئے وہ بہت قیمتی اور عزیز تھے لیکن ہم نے جو اتحاد اور یگانگي حاصل کی وہ اس سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ایرانی عوام نے بہادری، جرأت اور استقامت کے بے مثال اور قابل فخر جذبے کا مظاہرہ کیا۔

صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے دوران سماجی بہبود کی وزارت کے ملازمین کی کوششوں اور شہداء کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر ایران مسعود پزشکیان نے کہا کہ صیہونی حکومت کا خیال تھا کہ ہماری مسلح افواج کے کمانڈروں کو شہید کرنے کے بعد، جنہوں نے اسلامی نظام کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی تھیں، کامیاب ہوجائیں گے۔ مگر رہبر انقلاب اسلامی کی حکمت اور شہید کمانڈروں کے جانشینوں کی فوری تقرری اور دوسری طرف مسلح افواج کے مضبوط دفاع نے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس موقع پر ایرانی عوام نے بھی بہادری، جرأت اور استقامت کی مثال قائم کی، مزید کہا کہ سب سے بڑا اور اہم کام ایرانی عوام نے انجام دیا۔ دشمن کا منصوبہ یہ تھا کہ اس کے حملوں کے شروع ہونے کے تھوڑے ہی عرصے میں عوام بے اطمینانی کا شکار ہو جائیں اور ایران کے عوام کو شکست و ریخت کا سامنا کرنا پڑے لیکن عوام نے سمجھداری سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button