اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے خلاف طاقت کا استعمال ناقابل قبول، شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کا واضح موقف

شیعہ نیوز: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی مراکز پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کی کھل کر مذمت کی۔

محمد اسحاق ڈار نے چین کے تیان جین شہر میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملک کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدت سے مذمت کرتے ہیں اور تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، ایران پر اسرائیل کی جارحیت اور اس کے بعد ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ علاقے میں صیہونی حکومت کی حرکتوں بالخصوص غزہ کے عوام پر ڈھائے جانے والے دہشت ناک مظالم کو فوری طور پر روکنے کی کوشش کرے۔

محمد اسحاق ڈار نے اپنی تقریر کے دوران اسرائیل کے جرائم کے فوری خاتمے اور مستقل فلسطینی ریاست کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button