دنیا

ایران سے مذاکرات میں کوئی جلدی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شیعہ نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنے موقف میں دوبارہ تبدیلی لاتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کوئی جلدی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کی اسرائیلی بزدلانہ حملے میں فرج الغول کی شہادت کی مذمت

صدر ٹرمپ نے اپنی روایتی جارحانہ زبان میں ایک بار پھر ایران کے ایٹمی مراکز کی تباہی سے متعلق دعوے دہرائے اور کہا کہ یہ مراکز اب قابل استعمال نہیں رہے تاہم، ان دعوؤں کے برعکس متعدد امریکی سیاسی شخصیات اور میڈیا ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ امریکی حملوں سے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پانچ یا چھ معاہدوں کی تکمیل کے خواہاں ہیں جس کے تحت روسی صدر ولادیمیر پوتن کو دی گئی 50 دن کی مہلت ختم ہونے سے پہلے ہی روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button