Uncategorized

دمشق میں اسرائیلی ڈرون حملہ، جولانی فرار ہو گیا

شیعہ نیوز: سرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں شامی فوج کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر اور صدارتی محل کے قریب اہداف کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق، اس حملے کے بعد جولانی دمشق سے فرار ہو گیا ہے۔

غاصب اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے صہیونی چینل ۱۲ سے گفتگو میں کہا کہ ہم شامی افواج کے خلاف حملے جاری رکھیں گے۔ شامی حکومت کو چاہیئے کہ صوبہ سویدا میں دروزی شہریوں کو خود مختار چھوڑ دے اور اپنی افواج کو وہاں سے پیچھے ہٹائے۔ ہم شام کو غیر عسکری زون بنانے کی پالیسی پر قائم ہیں۔

اس بیان کے فوراً بعد، اسرائیلی افواج نے دمشق میں حملے شروع کیے۔

صیہونی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم نے دمشق میں شامی فوج کے جنرل اسٹاف کی کمانڈ اور ایک اور فوجی ہدف کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

اسپوتنک نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے درعا کے اطراف میں واقع عبوری حکومت کے تیپ ۱۳۲ کے اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دمشق میں اسرائیلی بمباری: 160 سے زائد اہداف تباہ، وزیر دفاع جولانی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

صہیونی رژیم نے شام کے مختلف علاقوں خصوصاً دمشق، درعا اور صدارتی محل کے قرب و جوار میں شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلی رات سے اب تک شام میں 160 فوجی و حکومتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے تاحال جاری ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، جولانی رژیم کے وزیر دفاع "مرهف ابوقصره” اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

لبنانی سیاستدان اور حزب التوحید العربی کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ جولانی، دمشق سے فرار ہو چکا ہے۔

شام میں عوامی ردعمل اور ترک حکومت کی مذمت

ریف دمشق کے علاقے "جرمانا” میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر درزی اقلیت کی حمایت اور جولانی رژیم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے شام میں امن و استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔

جانی نقصان: 1 ہلاک، 18 زخمی

شامی وزارتِ صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں دمشق میں 1 شہری ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق، شمالی دمشق میں ایک ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی بھی ہوئی ہے، تاہم اس کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button