
ایران نے اسرائیل کے آئرن ڈوم کا افسانہ تباہ کر دیا,روسی تجزیہ کار
شیعہ نیوز: ایک روسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ایران نے آئرن ڈوم کے اس افسانے کو تباہ کر دیا جو صیہونیوں نے گڑھ رکھا تھا۔ہم جانتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل نے دوسری قوموں کے خلاف کس قسم کے اقدامات کیے ہیں، لیکن خوش قسمتی سے ایران کے تمام لوگ چاہے وہ کرد، ترک، بلوچی، فارس، عرب اور دیگر نسلی گروہ ہوں، اپنے رہبر کے گرد متحد ہو گئے ہیں۔ یہ اتحاد ایران کی پہلی فتح ہے۔
روسی تجزیہ نگار نے کہا کہ دوسری فتح اسرائیل کے فوجی حملوں پر ایران کے بھرپور جوابی حملے تھے جس کے نتیجے میں اسرائیل مفلوج ہو گیا۔ ایران نے اسرائیل کی اسٹریٹجک تنصیبات اور حکومت کی فوجی تنصیبات جیسے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اس کی سب سے بڑی فوجی فیکٹری کو تباہ کر دیا۔
شعبانف نے مزید کہا کہ ایک اور وجہ جو مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں ایران کی فتح کی جانب اشارہ کرتی ہے وہ یہ کہ ایران نے آئرن ڈوم کے اس افسانے کو تباہ کر دیا جسے صیہونیوں نے گڑھ رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے سائنسدانوں اور فوجی طاقت نے ثابت کر دیا کہ اسرائیلی حکومت کے آئرن ڈوم کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ساری دنیا نے اس حقیقت کو دیکھا اور تسلیم کیا اور اسی لیے آج ہم سمجھتے ہیں کہ ایران فاتح ہے۔