
بین الاقوامی ادارے دوہرے معیار اور سکوت کے باعث اپنی ساکھ سے محروم ہورہے ہیں،ترجمان اسماعیل بقائی
شیعہ نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر عالمی اداروں کی دوغلی پالیسی سے ان اداروں کی ساکھ کو نقصان ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر عالمی اداروں کی دوہری پالیسی دنیا کے سامنے آنے کے بعد یہ ادارے اپنی ساکھ سے تیزی سے محروم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ جب فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو دھمکیوں اور پابندیوں کا سامنا ہو، اور فلسطینی علاقوں پر تحقیقاتی کمیشن کے ارکان اجتماعی استعفیٰ دے دیں، تو یہ واضح اشارہ ہے کہ اب بین الاقوامی ادارے سچ کو ریکارڈ پر لانے کی آزادی سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عراقچی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں
ترجمان نے کہا کہ یہ معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک سنگین خطرہ ہے اور بین الاقوامی قانونی اور اخلاقی نظام کی تباہی کا پیش خیمہ ہے۔
بقائی نے عالمی برادری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ادارے اب اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ تاریخ گواہی دے گی کہ عالمی نظام جنگ سے نہیں بلکہ ظلم کے مقابل خاموشی، بے عملی اور دوہرے معیاروں کی وجہ سے زوال کا شکار ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، عالمی طاقتوں کی جانب سے اسرائیلی جرائم پر چشم پوشی اور حقائق چھپانے کی کوششیں خود بین الاقوامی اداروں کے وجود کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔