مشرق وسطی

شام پر اسرائیلی حملے خطے کیلئے خطرہ ہیں، ترک صدر اردوان

شیعہ نیوز:ترک صدر اردوان نے شام پر اسرائیلی حملوں کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

شامی صدر احمد الشرع سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ترک صدر نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور شام کے شہر سویدا میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ریڈ لائن کراس ہونے پر شام میں فوجی کارروائی جاری رکھنے کی دھمکی پر کہا کہ گولان پہاڑیوں سے دروز پہاڑوں تک کا غیرفوجی علاقہ اور دروز برادری کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے۔

واضح رہے کہ شام کی صورتحال پر اقوام متحدہ قومی کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو رہا ہے، سویدا میں کئی روز کی قبائلی جھڑپوں میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button