مشرق وسطی

ایرانی مسلح افواج کی دفاعی طاقت نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، جنرل فدوی

شیعہ نیوز:،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج پوری آمادگی اور طاقت کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری مسلح افواج کمزور ہوتیں تو دشمن کبھی جنگ بندی کی درخواست نہ کرتا۔

حماس اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدوں کی اسرائیلی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے خلاف دوبارہ ممکنہ جنگی اقدامات پر خبردار کیا اور تاکید کی کہ اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آیا، تو ہم دشمنوں کے خلاف پہلے سے بھی زیادہ شدت اور قوت کے ساتھ کارروائی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اپنے کسی ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکا، اور یہی حقیقت انقلاب اسلامی اور لشکر اسلام کی فتح کا ثبوت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button