پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچ مہمان نواز قوم، پنجابیوں کے قتل پر رنجیدہ ہیں، علامہ ریاض حسین نجفی

شیعہ نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے بلوچستان کے علاقے آواران اور قلات میں دہشتگردی کے واقعات خصوصاً بس مسافروں کو شناخت کے بعد قتل اور فائرنگ کرنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا پنجاب سے تعلق رکھنے والے معصوم شہریوں کو قتل کرنا بھارتی ایجنٹوں کا ظالمانہ اقدام ہے تاکہ صوبوں کے درمیان نفرت پیدا کی جائے اور تاثر دیا جائے کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے کے افراد کو قتل کر رہا ہے۔ لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان میں دہشت گردی ہو، خیبر پختونخواہ یا ملک کے کسی بھی کونے میں یہ سب بیرونی قوتوں کا شاخسانہ ہے۔ پاکستانی نفرت آمیز باتوں پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی صورت قبول کریں گے، ہم محبت کرنے والے لوگ ہیں، کسی قسم کے تعصب سے نفرت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی بھی شہری چاہے ، ہم پنجابی سندھی بلوچی پشتون گلگتی کشمیری یا بلتی سب بھائی ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔مختلف زبانیں ہماری پہچان ہیں ،جنہیںہم بہت اہمیت دیتے ہیں ۔زبان کی بنیاد پرہمارے درمیان کسی قسم کی کوئی نفرت نہیں۔ پنجاب میں تمام صوبوں سے لوگ تمام علاقوں سے لوگ یہاں بستے ہیں ،یہاںکبھی جھگڑا پختون ،پنجابی، سندھی کا نہیں ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے اوریقین رکھتے ہیں کہ بلوچ مہمان نوازقوم ہیں ،وہ بلوچستان کی سرزمین پراپنے مہمانوں کے ساتھ کسی قسم کی بد سلوکی قبول نہیںکرتے ہیں ، بلکہ وہ پنجابیوں کے قتل پر بہت رنجیدہ ہیں۔حافظ ریاض نجفی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی ایجنسیوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹےں، بہت ہو چکا،اب دہشت گردوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button