دنیا

اسرائیل کا فلسطینی پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے کیلیے چرچ پر بھی حملہ، 2 جاں بحق

شیعہ نیوز:عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے ایک چرچ "ہولی فیملی چرچ” کو نشانہ بنایا ہے جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی حملے میں چرچ کے پادری گیبریئل رومانیلی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چرچ کے پادری کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے تاہم پاؤں میں زخم ہونے کے باعث انھیں چند روز تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ کرنے کا دیا گیا ہے۔

چرچ میں مسیحی اور مسلمان فلسطینیوں سمیت خصوصی بچوں کو پناہ دی گئی تھی۔

العھلی عرب اسپتال کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر فاضل نعیم نے بتایا کہ زخمیوں میں دو خواتین، ایک معمر شخص اور ایک معذور بچہ بھی شامل ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے چرچ پر حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم شہریوں اور عبادت گاہوں کو نقصان سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

ویٹی کن کی جانب سے پوپ لیو چہار دہم نے حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ایک بار پھر فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

ویٹی کن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کے ذریعے بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا کہ پوپ قیمتی جانوں کے ضیاع اور زخمیوں کی خبر سن کر دکھی ہیں۔

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ سے جاری اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں۔ کوئی بھی فوجی کارروائی ایسے اقدامات کا جواز نہیں بن سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button