مشرق وسطی

غزہ پٹی، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 94 فلسطینیوں کی شہادت، شہیدوں کی تعداد 58 ہزار 667

شیعہ نیوز: غزہ پٹی پر اسرائیلی حکومت کے گزشتہ 24 گھنٹے کے حملوں میں 94 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں شہیدوں کی تعداد بڑھ کر 58 ہزار 667 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، میاں بیوی شہید، بیٹی زخمی

رپورٹ کے مطابق حملوں کے نئے دور یعنی 18 مارچ 2025 سے اب تک غاصب اسرائیلی فوجیوں نے تقریبا 9 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جبکہ اسی دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہزار کے قریب ہوگئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ صیہونی حکومت کے حکم پر غاصب اسرائیلی فوجی ان نہتے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں جو ابتدائی ترین ضروریات زندگی حاصل کرنے کے غذائی مراکز سے رجوع کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button