
دنیا
ایران کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کے ساکنین کا تعاون، صیہونی حکومت کا نیا بحران
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے انٹیلیجنس اور سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینوں کے دوران، ایران کے لئے جاسوسی پر تیار ہونے والوں کی تعداد میں وحشتناک اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں دو صیہونیوں کی گرفتاری پر مبنی شاباک کی گزشتہ ہفتے کی رپورٹ کے بعد، اب صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے لئے جاسوسی کے جرم میں چند دیگر صیہونیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر صیہونی حکومت کے حملوں میں بچوں کے حقوق کو بھی پامال کیا گیا، زہرا بہروز آذر
غاصب صیہونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم شاباک نے اس حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ تین اسرائیلیوں کو ایران کے لئے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
شاباک کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک نے پیسے لے کر ایرانیوں کے لئے مختلف مشن انجام دیئے ہیں۔