مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنوبی شام میں اب تک 718 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

شیعہ نیوز: سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوبی شام کے صوبے سویدا میں جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والےافراد کی تعداد 718 ہو گئی ہے۔

الشرع کی وزارت صحت نے جنوبی شام کے صوبہ سویدا میں اموات کی تعداد 260 بتائی ہے۔

المیادین نیٹ ورک نے شام کی سپریم فتویٰ کونسل کے حوالے سے بتایا کہ اسلام کے ناقابل تردید اصولوں میں خیانت اور غدار صہیونی دشمن کے ساتھ تعاون کی ممانعت ہے اور اسرائیل کی دشمنی ایک واضح اور طے شدہ معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جب تک ہم زندہ ہیں اسرائیل اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا، شیخ نعیم قاسم

شامی فتویٰ کونسل نے تاکید کی کہ (مذہبی اور نسلی وابستگی سے قطع نظر) بچوں اور عورتوں کو قتل کرنا، عام شہریوں اور کمزوروں پر حملہ کرنا یا انہیں ان کے گھروں سے بے دخل کرنا حرام ہے۔

فتوی میں واضح کیا گیا ہے کہ دشمن صہیونی حکومت کی طرف جھکاؤ دراصل شام کے مفادات اور اس کی وحدت کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ صیہونی حکومت فتنہ، قتل، عورتوں اور بچوں کی نسل کشی، اور بے گناہوں کی جبری ہجرت جیسے جرائم میں ملوث ہے۔ ایسے دشمن سے مدد طلب کرنا نہ صرف شرعاً ممنوع ہے بلکہ قوم سے خیانت بھی ہے۔

فتوی میں کہا گیا ہے کہ تمام شہری، خواہ کسی بھی قبیلے یا فرقے سے ہوں، ان کی جان، مال اور عزت کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

فتنہ پھیلانے والوں اور صہیونی منصوبوں کو آگے بڑھانے والوں کی بیخ کنی ضروری ہے۔

یہ فتوی جنوبی شام کے علاقے سویدا میں جاری شدید جھڑپوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں دروزی قبائل اور مسلح گروہوں کے مابین خونی تصادم جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button