پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مدافع مظلومین جہاں سکھ صحافی ہرمیت سنگھ کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد کمیل معاویہ کی جان سے مارنے کی دھمکی

مشرق وسطیٰ میرا موضوع ہے اور میں فلسطین اور مظلوموں کیلئے بات کرتا ہوں اور جہاں ضروری ہو اپنی رائے دیتا ہوں۔ میں پاکستان آکر اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں حق بجانب ہوں۔

شیعہ نیوز : مظلوموں کے حامی سکھ اینکراور صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاںہرمیت سنگھ کو دورہ لبنان کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ،معروف اینکر نے قانونی کاروائی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے نامور اینکر پرسن اور صحافی ہرمیت سنگھ جو کہ ہمیشہ حق وسچ کا آواز بننے، مظلوموں کا دفاع کرنے اور مذہبی تفریق سے بالا تر ہوکر ہمیشہ ظلم کے خلاف بر سر پیکار نظر آتے ہیں انہیں ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی جانب سے جان لیوا دھمکیاں دی جار ہی ہیں۔

شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق صحافی ہرمیت سنگھ جنہوںنے ہمیشہ غزہ پر اسرائیل کی بدترین جارحیت اور معصوم بچوں کے بہیمانہ قتل عام کی کھل کر مذمت کی ہے اور ہمیشہ اسلامی مقاومتی تنظیموں حزب اللہ ، حماس ، انصار اللہ کا دفاع کیا ہےان دنوں لبنان کے دورے پر ہیں اور انہوں نے وہاں قائد مقاومت اسلامی شہید سید حسن نصر اللہ کے مرقد سے وی لاگ نشر کیا ہے ۔

ہرمیت سنگھ نے ناظرین کو بتایا کہ شہید حسن نصراللہ کی آفاقی شخصیت شہادت کے بعد بھی چاہنے والوں کیلئے عشق ومحبت کا مرکز ہے اور ان کے ہزاروں عاشق روز ان کے مرقد پر جمع ہوتے ہیں اور عبادات اور مناجات پڑھتے ہیں۔

ہرمیت سنگھ کا یہ سچ بہت سو کو ناگوار گذرا ہے، جن میں کالعدم سپاہ صحابہ بھی شامل ہے،اسی جماعت کے ایک دہشت گرد کمیل احمد معاویہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہرمیت سنکھ کو لبنان جاکر حسن نصراللہ کی شخصیت پر روشنی ڈالنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : زمین پھٹی نا آسمان، کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی قاری خلیل کی مسجد کے حجرے میں 5 سالہ نابینا طالب علم کے ساتھ بدفعلی

کمیل معاویہ نے لکھا ہے کہ برادر آپ مسلکی ابحاث میں اپنی حدود سے تجاوزکررہے ہیں، ہم کچھ کہیں گے تو پھر آپ اپنے سکھ ہونے کا رونا روئیں گے، سمجھدار ہیں تو پھر بہتر ہے اوقات میں رہیں تاکہ آپ کو بعد میں گلہ نہ کرنا پڑے۔

یہی وہ یزیدی ٹولہ ہے جس کو تکلیف ہے کہ ہرمیت سنگھ جیسا غیر مسلم صحافی حق کو مزید واضح کیوں کر رہاہے ؟؟ اس حق بیانی سے ان تکفیریوں کے جھوٹ کی دیواریں مزید کمزور ہورہی ہیں۔

اب یہ یہی ہتھکنڈے استعمال کریں گے،ہرمیت سنگھ ان کو اس لئے بھی برداشت نہیں ہوگا اب کیونکہ وہ لبنان گیا ہوا ہے اور تشیع مکتب کے لوگوں کے ساتھ مل رہا ہے لائیو سید حسن نصر اللہ شہید کی قبر دکھائی اور دیگر تشیع مراکزبھی جو ان پہ گراں گزری ہے۔

دوسری جانب ہرمیت سنگھ نے کمیل معاویہ کی دھمکیوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ شخص مجھے انباکس میں ’’مسلکی ابحاث‘‘ شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اوقات میں رہنے اور انجام کی دھمکی دے رہا ہے ، حالانکہ میں نے کسی قسم کی ایسی کوئی پوسٹ نہیں کی۔

مشرق وسطیٰ میرا موضوع ہے اور میں فلسطین اور مظلوموں کیلئے بات کرتا ہوں اور جہاں ضروری ہو اپنی رائے دیتا ہوں۔ میں پاکستان آکر اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں حق بجانب ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button