مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی نئی درندگی، امداد کے منتظر 99 فلسطینی شہید اور 650 زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی افواج نے اتوار کو غزہ کے اندر امداد کے انتظار میں کھڑے نہتے فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 99 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس اجتماعی نسل کشی کی جنگ کے 653 ویں دن پیش آیا۔

طبی ذرائع کے مطابق، شمال مغربی غزہ میں ہونے والی اس المناک قتل عام میں 86 فلسطینی شہری شہید اور 650 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح کے شمالی علاقوں اور خان یونس کے مشرقی حصے میں، خاص طور پر دوار التحلیہ اور امدادی مراکز کے قریب، قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 13 افراد شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : نصاب تعلیم سے متنازعہ مواد کو خارج کرکے اصلاح کرنا ناگزیر ہے، علامہ مقصود ڈومکی

قابض اسرائیلی افواج نے غزہ میں امدادی مقامات کو ایک نیا ہدف بنانا شروع کر دیا ہے، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد بھوک مٹانے کے لیے جمع ہوتی ہے۔

ان انسانی ہمدردی کے مراکز کو نشانہ بنانا ایک سوچا سمجھا طریقہ کار ہے، جس کا مقصد فلسطینیوں کو اجتماعی بھوک اور ذلت سے دوچار کرنا ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس رجحان کو "اجتماعی سزا اور ذلت پر مبنی پالیسی” قرار دیا ہے۔

قابض اسرائیل اور امریکہ کے اشتراک سے قائم ان امدادی مراکز پر حملوں کے نتیجے میں اب تک 995 شہری شہید اور 6011 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں تمام افراد عام شہری تھے جو صرف زندہ رہنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ المناک حقیقت اس بات کا ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل انسانی زندگی، قانون، اخلاق اور ضمیر سب کو روند چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button