مشرق وسطی

اسلامی ممالک غزہ کے عوام کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، عمان کے مفتی اعظم کا مطالبہ

شیعہ نیوز: عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد الخلیلی نے غزہ میں انسانی المیہ کے پیش نظر اسلامی ممالک بالخصوص مصر اور اردن سے فوری طور پر غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کی اپیل کی۔

"الخلیج آنلائن” کی رپورٹ کے مطابق، شیخ احمد الخلیلی نے کہا کہ غزہ کی افسوسناک اور دردناک صورت حال کے بارے میں بس رپورٹیں سننے تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور وہ لوگ جن کا غزہ والوں کے ساتھ خونی اور دینی رشتہ ہے یا پھر معاہدوں اور قوانین کی پابندی کے دعوے کرتے پھرتے ہیں، خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی ٹرائیکا کو اس معاہدے کا غلط استعمال کرنے کا حق ہی نہیں جس کے وہ خود پابند ہی نہیں رہے ہیں، عراقچی

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک بالخصوص عرب ممالک سے اپیل کی جاتی ہے کہ فوری طور پر غزہ پٹی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے اقدام کریں۔

عمان کے مفتی نے مصر اور اردن سے سرحدی گزرگاہیں کھولنے اور غزہ میں اپنے جنگ زدہ ہمسایوں تک امداد پہنچانے میں پہل کریں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کا مکمل محاصرہ کردیا ہے اور لوگوں کو بھوکا رکھ کر انہیں قتل یا پھر کوچ کرنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔

نام نہاد امدادی سامان فراہم کرنے والے اسٹیشن جن پر غاصب فوجی تعینات ہیں بھی فلسطینیوں کے روزانہ قتل عام کے دیگر مراکز میں تبدیل ہوگئے ہیں جہاں روزانہ سیکڑوں فلسطینیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا جاتا ہے۔

بعض رپورٹوں کے مطابق، ایک بورے آٹے کی قیمت 1000 ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور وہ بھی نایاب ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button