اہم پاکستانی خبریں

محسن نقوی کا ایرانی وزیر داخلہ کو فون، ایرانی صدر کے متوقع دورہ پاکستان پر گفتگو

ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا

شیعہ نیوز: پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ایران سیلاب متاثرین کی ہر طرح کی مدد کے لیے حاضر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کا اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ ، بلاسفیمی بزنس گینگ کے سرغنہ راؤ عبدالرحیم ایڈوکیٹ کو نشان عبرت بنایا جائے

ایرانی وزیر داخلہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے 26 جولائی کو دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے حالیہ دورہ ایران پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ اسلام آباد کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button